اتوار، 23 اپریل، 2023

اسلامو فوبیا سمیت ہر قسم کی نفرت سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں، جو بائیڈن

0 Comments









واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر جوزف بائیڈن نے عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا سمیت ہر قسم کی نفرت سے نمٹیں گے۔

وائٹ ہائوس سے جاری بیان میں بائیڈن کا کہنا تھا کہ جب ہم اس عیدالفطر کی برکات کو منا رہے ہیں تو ہمیں امن قائم کرنے اور تمام لوگوں کے حقوق اور وقار کے لیے کھڑے ہونے کے لازوال کام کا بھی دوبارہ عہد کرنا ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا کہ میری انتظامیہ اسلامو فوبیا سمیت ہر قسم کی نفرت سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں، یہی وجہ ہے متعلقہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سرکاری حکام کے ساتھ بین الایجنسی ٹاسک فورس قائم کی اور ہر امریکی کو مزید جامع قوم بنانے کی ترغیب دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان اور عیدالفطر کے دوران دکھائی جانے والی سخاوت سے متاثر ہوں جب مسلمان ضرورت مندوں کو کھانا فراہم کرتے ہیں اور خیرات کرتے ہیں۔

جوزف بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سال ایک بار پھر وائٹ ہاؤس میں عید الفطر منانے پر فخر ہے 
۔

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔