اتوار، 23 اپریل، 2023

پیپلز پارٹی سندھ کا ملک بھر میں ایک دن انتخابات کرانے کے لیے احتجاج کا اعلان

0 Comments








کراچی: پیپلز پارٹی سندھ کا ملک بھر میں ایک دن پر انتخابات کرانے کے لئے 25 اپریل کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان
 

کراچی: پیپلز پارٹی 25 اپریل منگل کے روز سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے نکال کر بھرپور احتجاج کرے گی، صدر پی پی پی سندھ 


سندھ کو ون ڈے پول کے علاوہ الگ الگ انتخابات کا فیصلہ قبول نہیں ہے، نثار کھوڑو


 الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک دن پر کروائے جائیںجائیں، نثار کھوڑو 


الگ الگ انتخابات ملک کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے مترداف عمل ہوگا، نثار کھوڑو


 دو صوبوں کے انتخابات قومی اور دیگر دو صوبائی اسیمبلیوں کے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کا پلان ہے، نثار کھوڑو 


 عدالت عمران خان کے سازشی عزائم میں آلہ کار مت بنے، نثار کھوڑو 


 سندھ نے پاکستان بنایا اور سندھ ملک کو دو حصوں میں تقسیم نہیں ہونے دے گی، نثار کھوڑو


انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے الیکشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنے دیا جائے، نثار کھوڑو

 

الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت انتخابات کو دھاندھلی زدہ بنانے کی کوشش ہوگی، نثار کھوڑو 


 عدالت فل کورٹ بنا کر اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، نثار کھوڑو


 پنجاب اور کے پی اسمبلیاں بحال کرنی پڑیں تو بحال کی جائیں، نثار کھوڑو


 آئینی مدت پوری ہونے پر نگران حکومتیں قائم ہوں جس کے بعد ملک میں ایک دن پر انتخابات کروائے جائیں، نثار کھوڑو

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔