کراچی ( ویب ڈیسک ) صوبہ سندھ میں عید کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ۔ترجمان وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ نے سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 120 دن کی معافی دی ہے۔
اس معافی کا اطلاق سزائے موت، قتل، جاسوسی، دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر پر نہیں ہو گا۔اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ سزا میں معافی کا مطلب قیدیوں کو زندگی کے مثبت عمل کی جانب راغب کرنا ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔