علی امین گنڈا پور کے دوران حراست بال کاٹ دیئے
گئے یا انہوں نے مرضی سے کٹوائے ؟ سینئر صحافی سلیم
صافی نے بیان جاری کر دیا .
لاہور ( ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما
علی امین گنڈا پور اس وقت ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں
ہیں لیکن ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیاپر آئی ہے جس میں
انہوں نے اپنے بال کٹوا لیے ہیں اور صحافی ان کی تعریف
کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں صحافی علی امین گنڈا پور سے کہتے ہیں کہ آپ چھوٹے
بالوں میں زیادہ اچھے لگ رہے ہیں ، علی امین نے کہا کہ کل وہ
بھی یہی کہہ رہے تھے کہ ٹھیک لگ رہاہے ، چھوٹا لگ رہاہے ،
نہاتے ہوئے بالوں میں ہاتھ مارا تو اچھا محسوس ہوا،، پھر کنگھی
کی ضرورت ہی محسو نہیں ہوئی ۔
علی امین گنڈا پورکی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم صافی
نے کہا کہ ”اگر علی امین کے بال ان کی مرضی کے خلاف کاٹے گئے
ہیں تو یہ قابل مذمت ہے۔ ہر انسان کو حق ہے کہ وہ اپنا حلیہ جس
طرح رکھنا چاہے، اسی طرح رکھے۔ قانون کی عمل داری یقینی بنانا
اور محاسبہ کرنا ضروری ہے لیکن تذلیل کسی انسان کی نہیں ہونی چاہئے۔“
یاد رہے کہ بھکر پولیس نے علی امین گنڈا پور کو تھانہ سرائے مہاجر میں
درج مقدمے میں مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر
نے عدالت سے جسمانی ریمانڈدینے کی استدعا کی۔ عدالت نے وکلا کے
دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی رہنما کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے
حوالے کر دیا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔