12 گھنٹے سے واش روم نہیں جاسکا، عمران کی ججز کے ریٹائرنگ روم استعمال کرنے کی درخواست
سابق وزیراعظم عمران خان نے ججز کے ریٹائرنگ روم اور کیفے ٹیریا کا واش روم استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہیں کئی کیسز میں ضمانت دی گئی اور پولیس کو پیر تک انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عمران خان ضمانت ہونے کے باوجود 2 گھنٹے سے زائد سے ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے ججز کے ریٹائرنگ روم اور کیفے ٹیریا کا واش روم استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پولیس سے درخواست کی کہ بارہ گھنٹے سے واش روم نہیں جاسکا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔