اسلام آباد ( 50 نیوز ویب ڈیسک)تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات میں کسی بھی اتفاق تک پہنچنے کی پوری کوشش کرےگی لیکن حکومتی صفوں میں یکسوئی نہیں۔
"جیو نیوز " کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مذاکرات کے لیے نیک نیتی سے بیٹھی ہے۔اتحادی جماعتوں میں وقتی اتحاد ہے، ان میں کوئی ہم آہنگی نہیں، مذاکرات میں پی ٹی آئی کسی بھی اتفاق تک پہنچنے کی پوری کوشش کرے گی۔
واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے، اس صورت میں تاریخی لانگ مارچ ہوگا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔