کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا۔
انتخابات کیلئے 172 پولنگ بلڈنگز بنائی گئی ہیں جس میں 302 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں۔
کراچی پولیس کے 7 ہزار سے زائد اہلکار الیکشن کے دوران سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے 12 اہلکار اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر 10 اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
پولنگ بلڈنگز پر QRF کے دستے سیکیورٹی پر معمور ہوں گے جبکہ RRF فورس پیٹرولنگ پر موجود رہے گی۔
کسی بھی ہنگامی حالات صورتحال سے نمٹنے کیلئے کراچی پولیس کے خصوصی دستے ترتیب دیئے گئے ہیں۔
ضمنی الیکشن کیلئے سندھ رینجرز بھی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔
کراچی پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔