کراچی)( 50 نیوز الرٹ) صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا کی ہدایت پر رتو ڈیرو میں نوعمر بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم بنام شفیع محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم شفیع محمد نے گزشتہ روز نو عمر بچی کو مبینہ طور پر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا تھا جس کو تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال لاڑکانہ کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔
سیدہ شہلا رضا کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ترقی نسواں سندھ لاڑکانہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر کوریجو نے بچی کی عیادت اور والدین سے ملاقات کی اور بچی کو پھل اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
طاہر کوریجو نے صوبائی کی جانب سے متاثرہ بچی کو ہر ممکن قانونی مدد کی بھی یقین دہانی کروائی۔ سیدہ شہلا رضا نے بروقت کارروائی پر پولیس اور محکمہ ترقی نسواں سندھ کے عملے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔