تفصیلات کے مطابق کراچی، ڈیفنس تھانے کی حدود میں اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے میں آئی جی سندھ نے تفتیش کے لیے اعلی سطحی ٹیم تیار کر لی ہے، جس میں صوبے کے دو اضلاع سے اور انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ سے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ تفتیشی ٹیم ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، جس میں ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا، ایس ایس پی جیکب آباد سمیل نور، انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب، ایس پی انویسٹی گیشن ابریز عباسی، ڈی ایس پی آغا اصغر پٹھان سمیت ایس ایچ او اور ایس آئی او ڈیفنس اور انچارج آئی ٹی سیکشن جیکب آباد شفاعت اعوان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فائرنگ سے محمد اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو جاں بحق ہوئے تھے، جب کہ گولیاں لگنے سے دو افراد ارشاد علی اور محمد عبداللہ زخمی ہو گئے تھے۔
یہ ٹیم حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تمام کوششیں کرے گی، اور آئی جی سندھ کوکیس کی پیش رفت رپورٹ بھی پیش کرے گی۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔