جرم و انصاف لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
جرم و انصاف لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 28 جولائی، 2023

اکرم ابڑو اور شہریار کے قتل کی تفتیش کے لیے اعلی سطحی کی ٹیم تشکیل دیدی گئی

0 Comments


  کراچی ( 50 نیوز) اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو قتل کے ہائی پروفائل کیس کی تفتیش کے لیے دو اضلاع اور سی ٹی ڈی کے افسران پر مشتمل اعلی سطحی کی تفتیشی ٹیم تیار کر لی گئی۔


تفصیلات کے مطابق کراچی، ڈیفنس تھانے کی حدود میں اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے میں آئی جی سندھ نے تفتیش کے لیے اعلی سطحی ٹیم تیار کر لی ہے، جس میں صوبے کے دو اضلاع سے اور انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ سے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔


یہ تفتیشی ٹیم ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، جس میں ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا، ایس ایس پی جیکب آباد سمیل نور، انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب، ایس پی انویسٹی گیشن ابریز عباسی، ڈی ایس پی آغا اصغر پٹھان سمیت ایس ایچ او اور ایس آئی او ڈیفنس اور انچارج آئی ٹی سیکشن جیکب آباد شفاعت اعوان شامل ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز فائرنگ سے محمد اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو جاں بحق ہوئے تھے، جب کہ گولیاں لگنے سے دو افراد ارشاد علی اور محمد عبداللہ زخمی ہو گئے تھے۔


یہ ٹیم حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تمام کوششیں کرے گی، اور آئی جی سندھ کوکیس کی پیش رفت رپورٹ بھی پیش کرے گی۔ 

جمعرات، 4 مئی، 2023

عدالت کا سندھ میں گٹکے پر پابندی کا حکم برقرار

0 Comments








سندھ ہائیکورٹ 
سندھ میں گٹکے مین پوری پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت 

آئی جی سندھ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش

گٹکے مین پوری پر پابندی سے متعلق قانون میں ترامیم کرکے محکمہ داخلہ سندھ کو بھیج دی ہیں ،رپورٹ 

محکمہ داخلہ سندھ ترامیم کا جائزہ لے محکمہ قانون کو بھیجے گا ،رپورٹ 

عدالت نے سیکریٹری داخلہ سندھ کو نوٹس جاری کردیے

گٹکے مین پوری پر پابندی سے متعلق قانون میں ترمیم کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں ،عدالت کی محکمہ داخلہ سندھ کو ہدایت 

ممبر انسپکشن سندھ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش
گٹکے مین پوری پر پابندی کے حوالے  سے ڈی آئی جی حیدر آباد صرف عمل درآمد کررہے ہیں ،ایم آئی ٹی کی رپورٹ

صوبے کے دیگر ضلعوں  میں گٹکے مین پوری پر پابندی سے متعلق عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے،رپورٹ 

عدالت کا سندھ میں گٹکے پر پابندی کا حکم برقرار

آئی جی سندھ دیگر ڈویژن کے ڈی آئی جیز کو گٹکے مین پوری پر  پابندی کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیں،عدالت 

گٹکے میں پوری جیسے مہلک اشیاء کا ہمارے معاشرے سے ختم کرایا جائے ،عدالت 

گٹکے مین پوری ہماری نوجوان نسل کے رگوں میں دوڑ رہی ہے ،عدالت


عدالت کا گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم

عدالت نے مزید سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی

پیر، 1 مئی، 2023

کراچی پی آئی بی کالونی پولیس کی کارروائی دو گٹکا ماوا فروش ملزمان گرفتار

0 Comments







 

 

ضلع ایسٹ, تھانہ پی آئی بی کالونی پولیس کی کارروائی دو گٹکا ماوا فروش ملزمان گرفتار۔ 


گرفتار گٹکا فروشوں کے قبضے سے 8 کلو سے زاٸد مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کیا۔ 


گرفتار گٹکا فروش ملزمان کی شناخت شہزاد اور محمد ساجد کے نام سے ہوئی۔ 


گرفتارملزمان پہلے بھی گٹکا سپلاٸی کے دیگر مقدمات میں جیل جاچکے ہیں۔ 


گرفتارملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا۔ 



جمعہ، 28 اپریل، 2023

کراچی،ڈکیتی اور لوٹ مار میں ملوث 2 ملزمان گرفتار ، اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد

0 Comments





کراچی( 50 نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سکندر گوٹھ سے ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم میں ملوث2 ملزمان عثمان  اور شیر یار کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے، ایک عدد 30بور پسٹل بمعہ 2عدد راؤندز، ایک عدد مو ٹر سائیکل،2عدد مو با ئل فون اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔


تفصیلات کے مطابق ملزمان شہریوں سے لو ٹ مار کر رہے تھے کہ اچانک رینجرز مو ٹر سائیکل اسکوارڈکو دیکھ کر تنگ گلیوں میں فرار ہونے کی کو شش کی۔ رینجرز مو ٹر سا ئیکل اسکوارڈ نے ملزمان کا تعا قب کیا اور گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، صفورا، گلستان جو ہر اور گردونواح میں 30سے زائد ڈ کیتی کی وارداتوں میں ملو ث ہیں۔ ملزمان حال ہی میں سکندر گو ٹھ راجپوت ڈیری شاپ سے ڈکیتی کے دوران10ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے جس کی تصدیق ڈیری شاپ کے مالک نے مو قعہ پر کر دی۔ ملزمان کے دیگر سا تھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔ 


گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمو نیشن، مو ٹرسائیکل،مو بائل فون اور نقدی مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ 


منگل، 18 اپریل، 2023

کراچی بولٹن مارکیٹ کے گودام پر کسٹمز کی کامیاب کارروائی، ڈیڑھ کروڑ مالیت کا اسمگل شدہ مال برآمد

0 Comments











کراچی/پاکستان کسٹمز کے انفورسمنٹ سیل کے عملے نے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں واقع بولٹن مارکیٹ میں چھاپہ مارا ہے۔

پاکستان کسٹمز نے اس کارروائی کے دوران بھاری مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔کسٹم حکام کے مطابق یہ کارروائی چیف کلیکٹر یعقوب اور ڈاکٹر عثمان باجوہ کی نگرانی میں کی گئی۔

چھاپے اور تلاشی کے دوران بولٹن مارکیٹ کے گودام سے اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹس، شیشہ فلیورز، گٹکا اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

کسٹم حکام کی جانب سے برآمد ہونے والے اسمگل شدہ سامان کی مالیت 1 کروڑ 63 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔