کراچی/پاکستان کسٹمز کے انفورسمنٹ سیل کے عملے نے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں واقع بولٹن مارکیٹ میں چھاپہ مارا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے اس کارروائی کے دوران بھاری مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔کسٹم حکام کے مطابق یہ کارروائی چیف کلیکٹر یعقوب اور ڈاکٹر عثمان باجوہ کی نگرانی میں کی گئی۔
چھاپے اور تلاشی کے دوران بولٹن مارکیٹ کے گودام سے اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹس، شیشہ فلیورز، گٹکا اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
کسٹم حکام کی جانب سے برآمد ہونے والے اسمگل شدہ سامان کی مالیت 1 کروڑ 63 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔