بدھ، 17 اپریل، 2024

ٹھٹہ پولیس کی کارروائی ، ایرانی ڈیزل و پیٹرول کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

0 Comments






ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا ایرانی پیٹرول اور ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری

 

ایرانی پیٹرول اسمگلنگ کرنے کی کوششیں ناکام 2 ملزمان گرفتار؛ دو پیٹرول ٹینکرز بمعہ 23 ہزار غیر قانونی ایرانی پیٹرول برآمد


ایس ایچ او تھانہ دھابیجی پولیس نے دوران گشت دھابیجی  قریب کارروائی کرکے 1 آئل ٹینکر نمبر TUE-607 سے 2 ملزمان ڈرائیور نازک ولد غلام سرور بھٹو اور کلینڈر شاھنواز ولد عبد الرشید شاہ کو گرفتار کرلیا


 پولیس نے ٹینکر کو حراست میں لیکر 8 ہزار لیٹر ایرانی پیٹرول برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کردی 


دوسری جانب ساکرو پولیس نے ملکا اسٹاپ ساکرو تا گھارو روڈ پر کارروائی کرکے 1 پیٹرول ٹینکر مزدا نمبر TAA-032 کو 15 ہزار لیٹر ایرانی پیٹرول سمیت برآمد کرلیا



جرائم کے خلاف ناقص کارکردگی کا زمہ دار متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او ہوگا، وزیر داخلہ سندھ

0 Comments







گھوٹکی ( 50 نیوز) ہائی ویز کو مسافروں کے لیئے محفوظ بنایا جائے،وزیر داخلہ سندھ

جرائم کے خلاف ناقص کارکردگی کا زمہ دار متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او ہوگا، ضیاء الحسن لنجار 

تمام کمیونٹیز کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری  ہے۔غلام نبی میمن


وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار   کی زیر صدارت گھوٹکی اور سکھر کے  تھانہ جات کی حدود میں امن و امان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس 

اجلاس میں صحافی جان محمد مہر قتل کیس  اور  پریا کماری کیس  بھی زیر لایا گیا 

اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے علاوہ   ڈی آئی جیز سکھر,میرپور خاص اور متعلقہ ضلعی ایس ایس پیز و دیگر سینئر افسران شریک 

وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ سے جان محمد مہر کے ورثاء اور پریا کماری کے اہل خانہ سمیت ہندو پنچایت پر مشتمل وفد  کی بھی ملاقات 

وزیر داخلہ سندھ نے ملاقات میں دونوں متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی جلد سے جلد فراہمی کا یقین دلایا

وزیر داخلہ سندھ کی صحافی جان محمد مہر کیس کو جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت 

سکھر اور گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے تاجر برادری,سول سوسائٹی سے وابستہ شخصیات اور وکلاء برادری کے وفد نے بھی وزیر داخلہ سندھ سے ملاقات کی 

 شاہراہوں پر لوٹ مار مسافر گاڑیوں, مال بردار گاڑیوں و دیگر گاڑیوں کو ڈکیتی/رہزنی کا نشانہ بنانیوالے لٹیروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، ضیاء الحسن لنجار


کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس کا چھاپہ، بڑی مقدار میں مضر صحت ماوا گٹکا برآمد، ملزم گرفتار

0 Comments
      



کراچی ضلع کورنگی زمان ٹاٶن پولیس کا گٹکے ماوے کے   کارخانے پر چھاپہ، ایس ایس پی کورنگی 
 چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکا /ماوا برآمد، حسن سردار 
تیار چھالیہ اور گٹکے ماوے کا مکسچر بھی برآمد کیا،
 چھاپے کے دوران ملزم ندیم حسین کو بھی گرفتار کرلیاگیا
 گٹکا/ ماوا کورنگی بھٹائی کالونی میں گھر کے اندر تیار کیا جارہا تھا
گرفتار  ملزم کے خلاف تھانہ کورنگی میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے، ترجمان ایس ایس پی کورنگی

موچکو پولیس کی دبنگ کارروائی ، چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

0 Comments


ضلع کیماڑی تھانہ موچکو

 پولیس کی خفیہ اطلاع کارروائی

16 من سے زائد چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناک 

رئیس گوٹھ 60 فٹ روڈ پر اسمگل شدہ چھالیہ سے لوڈ گاڑی پکڑی گئی

پکڑی گئی چنگان گاڑی سے 60 عدد بورے وزنی 660 کلو نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد

کارروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو سب انسپکٹر سید محمد عدنان نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی

برآمدہ مال و گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے کر مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے





جمعہ، 28 جولائی، 2023

اکرم ابڑو اور شہریار کے قتل کی تفتیش کے لیے اعلی سطحی کی ٹیم تشکیل دیدی گئی

0 Comments


  کراچی ( 50 نیوز) اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو قتل کے ہائی پروفائل کیس کی تفتیش کے لیے دو اضلاع اور سی ٹی ڈی کے افسران پر مشتمل اعلی سطحی کی تفتیشی ٹیم تیار کر لی گئی۔


تفصیلات کے مطابق کراچی، ڈیفنس تھانے کی حدود میں اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے میں آئی جی سندھ نے تفتیش کے لیے اعلی سطحی ٹیم تیار کر لی ہے، جس میں صوبے کے دو اضلاع سے اور انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ سے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔


یہ تفتیشی ٹیم ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، جس میں ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا، ایس ایس پی جیکب آباد سمیل نور، انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب، ایس پی انویسٹی گیشن ابریز عباسی، ڈی ایس پی آغا اصغر پٹھان سمیت ایس ایچ او اور ایس آئی او ڈیفنس اور انچارج آئی ٹی سیکشن جیکب آباد شفاعت اعوان شامل ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز فائرنگ سے محمد اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو جاں بحق ہوئے تھے، جب کہ گولیاں لگنے سے دو افراد ارشاد علی اور محمد عبداللہ زخمی ہو گئے تھے۔


یہ ٹیم حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تمام کوششیں کرے گی، اور آئی جی سندھ کوکیس کی پیش رفت رپورٹ بھی پیش کرے گی۔ 

بدھ، 19 جولائی، 2023

ماڑی پوریوسی کے نومنتخب چیئرمین سیف اللہ نور کا اپنی بلدیاتی نشست مرتضیٰ وہاب کیلئے چھوڑنے کا اعلان

0 Comments


 کراچی(اسٹاف رپورٹر )ضلع کیماڑی ماڑی پور یوسی 
کے جیالے چیئرمین سیف اللہ نور نےمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو بلدیاتی انتخاب میں کامیابی کا آسان ہدف دیتے ہوۓ ماڑی پور  یوسی سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کرتےہوۓخود یوسی چیرمین   کی نشست سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی ۔ 

یوسی چئیرمین سیف اللّه نور نے کہا ہے کہ

 پیپلز پارٹی پر اپنا سب کچھ قربان کرسکتا ہوں

 انہوں نے کہا کہ میئر  کراچی مرتضیٰ وہاب میرے

 پارٹی چئیرمین کا انتخاب ہیں اگر مرتضیٰ وہاب

 ماڑی پور یوسی سے انتخاب لڑنے کی حامی 

بھر لیں تو میں پانچ منٹ میں اپنے چئیرمین

 کے عہدے سے مستعفی ہوجاؤں گا اور ان

 کے تمام تر انتخابی اخراجات بھی خود برداشت

 کروں گا۔  پیپلز پارٹی کے کارکنان سمیت ہم

 خود ان کی انتخابی مہم چلائیں گے ۔ 

سیف اللّه نور کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے

 میئر کراچی میری یوسی ماڑی پور سے الیکشن

 لڑیں ان شاءاللہ ان کے مقابلے میں کوئی 

امیدوار نہیں ہوگا اور مرتضیٰ وہاب بلا مقابلہ

 کامیاب ہوں گے اور ماڑی پور کے عوام 

فخر سے کہیں گے کہ میئر کراچی ہمارے علاقے

 کے ہیں ماڑی پور کے عوام کو ایک نئی سیاسی

 پہچان ملے گی اس لیے میں مرتضیٰ وہاب کو 

اپنی نشست سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کررہا 

ہوں۔ 

جمعہ، 23 جون، 2023

بلاول بھٹو زرداری کے ویژن پر عوام کے مسائل حل کروں گا، نواز بروہی

0 Comments


کراچی( 50 نیوز ) منگھوپیر ٹاؤن ضلع غربی کے جیالے چیئرمین حاجی نواز بروہی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن مسلم دنیا کی پہلی دو بار منتخب وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مزاروں پر حاضری دی پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی ۔ 


جیالے چیئرمین حاجی نواز بروہی نے اپنے شہید قائدین کے مزاروں پر عہد کرتے ہوۓ کہا کہ اے میرے شہید قائدین میں عہد کرتا ہوں کہ پارٹی کے منشور اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن پر عوام کے مسائل حل کروں گا اپنے دور چیئرمین شپ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرکے پیپلز پارٹی کے پرچم کو منگھو  پیر میں کبھی سرنگوں نہیں ہونے دوں گا حاجی نواز بروہی نے شہید قائدین کے مزاروں پر وعدہ کیا مجھے جو اعزاز پارٹی قیادت نے دیا ہے یہ چیئرمین شپ پارٹی کی امانت ہے انشاء اللّه اس امانت میں کبھی بھی خیانت نہیں کروں گا۔ 

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 3 افسران بھتہ لینے پر گرفتار

0 Comments


کراچی ( 50 نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تین افسران بھتہ لینے کے الزام میں گرفتار ایک فرار


گرفتار ملزمان میں ایس بی سی اے کے 3 سینئیر بلڈنگ اسپکٹر شامل ہیں،پولیس


گرفتار ملزمان کے خلاف پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا


مقدمہ میں 7 ATA اور بھتہ خوری کی دفعات شامل کی گئی ہے،پولیس


ملزمان نے بلڈر سے 40 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا،پولیس




پولیس ٹیم پرفائرنگ ؛ لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کےخلاف دہشت گردی کا مقدمہ

0 Comments

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس پر دیگر  چار افراد کے ساتھ مل کر فائرنگ کرنے والے لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔


محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مقدمہ درج کیا۔ایف آئی آر میں پاکستان پینل کوڈ کی 6 دفعات شامل ہیں جن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 324 (قتل کی کوشش) کے ساتھ ساتھ سیکشن 7 (دہشت گردی کی کارروائیوں کی سزا) اور الیون ای شامل کی گئی ہیں۔


 مقامی میڈیا کے مطابق سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم مبینہ طور پرلال مسجد پہنچی تاکہ مولانا عبدالعزیز لال مسجد کے بطورپیشوا واپسی اور بچوں کی سابقہ لائبریری پر قبضہ کرنے کی کوششوں پر وضاحت طلب کی جا سکے۔


ایف آئی آر کے مطابق علاقے میں ٹیم نے ایک “مشکوک” گاڑی دیکھی جسے رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ تاہم تین افراد نے جن میں دو کے پاس سب مشین گن (ایس ایم جی) تھی انہوں نےپولیس پر فائرنگ کر دی۔


پولیس کے مطابق تینوں افراد مراد خان، ابرار احمد اور سرفراز حسین کو  گرفتار کیا گیا جبکہ مولانا عبدالعزیز اور ایک دوسرا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایف آئی آر میں اس کی شناخت ڈرائیور منظورکے طور پر ہوئی ہے۔ عبدالعزیز کے علاوہ 4 افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


بدھ، 21 جون، 2023

امریکا میں بھارتی وزیراعظم کوسُبکی کا سامنا

0 Comments

امریکا میں قدم رکھتے ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سبکی کا سامنا ہوگیا، بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے معاملے پر 75 امریکی ممبران کانگریس و ایوان نمائندگان نے امریکی صدر کو خط لکھ دیا۔


اراکین کانگریس نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ امریکا کے موقع

 پر  صدر کو لکھے اپنے خط میں بھارت کے اندر بڑھتی ہوئی سیاسی

 گھٹن، مذہبی عدم برداشت، صحافیوں کو نشانہ بنانے، آزادی اظہار

 اور انٹرنیٹ کی بندش جیسے مسائل اٹھا دیے۔


 اراکین کانگریس نے اپنے خط میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم سے 

ملاقات میں صدر بائیڈن ان معاملات پر بھی بات کریں، بھارت

 کے ساتھ دوستی مشترکہ اقدار پر استوار ہونی چاہیے۔


امریکی صدر کو لکھے گئے خط پر 18 سینیٹرز اور 57 ایوان نمائندگان 

نے دستخط کیے ہیں۔

 امریکی صدر کی جانب سے نریندر مودی کی اعزاز میں وائٹ ہاؤس

 میں عشائیہ منعقد کیے جانے پر اراکین کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کو

 مودی سرکار کے ماتحت بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی 

سنگین خلاف ورزیوں اور اقلیتوں کے خلاف بڑھتی ہوئی مذہبی

 انتہاپسندی پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیے۔


امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ

 مودی کی  غیر جمہوری اقدامات، مسلمانوں اور مذہبی اقلیتوں کو

 نشانہ بنانے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور صحافیوں کے خلاف

 کارروائیوں کی ایک لمبی تاریخ کے باوجود انہیں ہمارے ملک

 کے دارالخلافہ کا پلیٹ فارم پیش کرنا انتہائی شرمناک ہے۔


انہوں نے اعلان کیا کہ وہ مودی کے خطاب کیلئے بلائے گئے ایوان 

کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گی۔