بھارت :بٹھنڈا میں فوجی اسٹیشن پر حملے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک
بٹھنڈہ12 اپریل بھارتی ریاست پنجاب میں ایک حملے میں چارفوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بدھ کی صبح پنجاب کے شہر بٹھنڈہ میں بھارتی فوج کے ایک اسٹیشن کے اندر فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم چار بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔
بھارتی فوج کے جنوبی مغربی کمانڈ کے ہیڈکوارٹرکے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسٹیشن کی کوئیک ری ایکشن ٹیمیں فعال کر دی گئی ہیں۔ علاقے کو محاصرے میں لے کر سیل کر دیا گیا ہے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چار ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے اور مزیدتفصیلات معلوم کی جارہی ہیں۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔