بدھ، 12 اپریل، 2023

ملک میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کیلئے قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، محمد حسین محنتی

0 Comments








کراچی:جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ملک کو بندگلی میں لے جانے کی بجائے قومی ڈائیلاگ کے ذریعے ہی بحرانوں سے نجات اورسیاسی ومعاشی صورتحال میں استحکام لایا جا سکتا ہے۔روزہ خالص اللہ کے لیے ہے وہی اس کا بہتر اجر دینے والا ہے۔روزہ رب سے وفاداری کا نام ہے۔رمضان المبارک کا مہینہ طاغوت کے سامنے کھڑا ہو جانے کا پیغام دیتا ہے۔یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ بن قاسم کورنگی کے تحت کورنگی اراکان آباد میں عوامی دعوت افطار کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرناظم علاقہ بن قاسم کورنگی ساجد عٹمانی،مولانا عبدالرشید ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔محمد حسین محنتی نے کہاکہ رمضان المبارک عظیم الشان مہینہ ہے اور یہ تمام مہینوں کا سردار مہینہ ہے۔اس ماہ مبارک میں اللہ سے تعلق کو مضبوط بنایا جائے اور قرآن کو ترجمہ کے ساتھ پڑھا اور سمجھا جائے۔رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے اور ان لوگوں کے دلوں کو تبدیل کر دیتا ہے۔رمضان کے ساعتوں برکتوں رحمتوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹا جائے اور اس ماہ مبارک کو اپنی زندگی کا آخری رمضان سمجھا جائے۔

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔