بدھ، 12 اپریل، 2023

عید الفطر سے قبل سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

0 Comments







عید الفطر سے قبل ڈالر اور سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈٖ کیا گیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے سونا پھر مہنگا ہوگیا۔

 سونے کی فی تولہ قیمت مزید 600 روپے تک بڑھ گئی جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18  ہزار 300 روپے تک جاپہنچی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار 157 روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی بازار میں سونا 8 ڈالر فی اونس مہنگا ہو کر 2009 ڈالر پر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔