اتوار، 28 مئی، 2023

پاکستان، برف کا تودہ گرنے سے 10 شہری جاں بحق ہوگئے

0 Comments








 

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور فی الفور امداد کی ہدایت کی


اطلاع کے مطابق پاکستان کے گلگت بلتستان کے علاقے استور میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔


مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع استورمیں 10 افراد برفانی تودے تلے دبتے ہوئے اللہ کو پیارے ہو گئےقامی حکام کے سیلی۔ش کرتےرتے ہو۔، اس حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔


جائے وقوعہ کو امدادی ٹیمیں اور ایمبولنسیں روانہ کر دی گئی ہیں۔


ملبے میں دبے افراد کے لیے استور میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اورزخمی افراد خانہ بدوش تھے۔ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔


وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو ہرممکنہ امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔



0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔