بہاولپور( 50 نیوز الرٹ) تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی
فاروق اعظم ملک نے بھی پارٹی سے لا تعلقی کا اعلان کردیا۔
سابق ایم این اے فاروق اعظم نے اپنے ایک بیان میں 9 مئی کے
واقعات کی مذمت کی اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ میری عمر 80 سال ہے او ر اب سمجھ نہیں آتا کہ کیا
کروں، اس لیے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں۔
فاروق اعظم ملک 2018 کے انتخابات میں این اے 170 بہاولپور ایک
سے پا کستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے
تھے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔