اسلام آباد( 50 نیوز الرٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران
خان نے صدر مملکت عارف علوی سے ناراضی کی خبروں
کی تردید کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت میں پیشی کے پر صحافیوں
نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوالات کیے اور
اس دوران عارف علوی سے ناراضی کی خبروں کی تردید
کی۔
ایک سوال پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ
عارف علوی دستخط نہ بھی کرتے تو قانون بن جاتا ۔
صحافی نے سوال کیا کہ عارف علوی آپ کے سوالوں کا
جواب نہیں دیتے؟ اس پر عمران خان نے جواب دیاکہ
نہیں یہ بالکل غلط ہے، ایسی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں
کہ میرا عارف علوی سے رابطہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے علاوہ اس وقت کوئی چارہ
نہیں، ہم نے ملک کی خاطر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔