کراچی(50 نیوز الرٹ ) گورنمنٹ بوائز و گرلز سیکنڈری
اسکول یونس آباد میں سالانہ تقسیم انعامات 2023 کے
سلسلہ میں اسکول کے روح رواں سلیم اللہ قریشی نے
پاکستان نیوی کے کمانڈر زوہیب ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی
پیر شوکت علی شاہ اور ڈائریکٹر اسکول آف ایجوکیشن
فر ناز کا شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر پیر شوکت علی شاہ نے کہا ہے کہ مستقبل میں
آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں آنے والی نسل
کو بہترین تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت چیف گیسٹ
سالانہ تقریب برائے تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے
کیا۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر بلدیہ اعلی کیماڑی شاھد حسین
موریجو اور رضی الرحمان بھی موجود تھے۔ اسکول کے طلبہ
و طالبات نے بہترین مختلف ٹیبلو کا مظاہرہ کیا اور انکی پرفارمنس
نے شرکاء کو بہت متاثر کیا۔
ایڈمنسٹریٹر نے سالانہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے
والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جدید
دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے تعلیم پر بھر
پور توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کرکے ہی آپ نہ صرف
اپنا بلکہ ملک کا نام بھی روشن کرسکتے ہیں اسکول انتظامیہ
نے ایڈمنسٹریٹر کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی اور
مصروفیت کے باوجود تقریب میں شرکت کرنے پر انکا
شکریہ ادا کیا آخر میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی نے
پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں
اسناد تقسیم کیں۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔