بنگلہ دیش ( 50 نیوز الرٹ) دو ہائیوں کا طاقتور ترین سمندری طوفان ’موچا‘
بنگلادیش اور میانمار کے سمندری علاقوں سے ٹکرا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 'موچا' طاقتور ترین سمندری طوفان ہے
جس کا شمار سمندری طوفان کی کیٹیگری 5 میں کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ماہرین نے ہواؤں کی رفتار 259 کلو میٹر فی گھنٹہ سے چلنے کا
امکان ظاہر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ
سمندری طوفان کے ٹکرانے سے تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت جڑ سے
اکھڑ گئے ہیں جبکہ شدید بارشیں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کے سب سے
بڑے پناہ گزین کیمپ کاکس بازار کو نشانہ بناسکتا ہے، جہاں تقریباً دس
لاکھ لوگ رہتے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ چار میٹر تک
طوفانی لہریں نشیبی علاقوں کے دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی
ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے بیشتر علاقے بجلی سے بھی
محروم ہوگئے ہیں جبکہ بارشوں کے باعث بیشتر علاقوں میں سیلاب آیا
ہوا ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔