پاکستان مسلم لیگ قیوم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات و نشریات فیصل انور بھٹی نے کہا ہے کہ بپھرے ہوئے ہاتھیوں کی لڑائی میں ملک کا بہت نقصان ہو گیا ہے اور عوام غربت و مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔استحکام پاکستان کی خاطر انتقام کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنا ہو گا۔ فیصل انور بھٹی نے کہا کہ قومی اداروں کو اپنے کردار پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران کے ذمہ داروں سے سوال کرتا ہوں کہ کیا عوام کے کیسز ختم ہوگئے ہیں یا سپریم کورٹ عوام کو ریلیف دینا نہیں چاہتی؟؟؟ کیا جلتے ہوئے کشمیر کی آگ بھجا دی گئی ہے یا بھارت کے جنگی جنون نے ہماری رگوں کا خون منجمند کر دیا ہے ؟؟؟ کیا ہم نے سی پیک مکمل کر لیا ہے اور اب ہمیں معیشت کی کوئی پرواہ نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی دونوں فریقین کے مابین صلح کی کاوشوں کی تعریف کرتا ہوں اور انکی اس کاوش کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ فیصل انور نے کہا کہ مسلم لیگ قیوم کی بھی یہی خواہش ہے کہ ملکی مفاد میں پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی اپنے رویوں میں لچک پیدا کرے اور پارلیمنٹ و عدلیہ کی اس جنگ کو عوام میں لے جانے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی آگے بڑھ کر ملک میں سیاسی استحکام کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔