کراچی ( 50 نیوز الرٹ) کراچی پریس کلب کے اشتراک سے انشورنس کلیمز کے حُصول میں عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل اور اس حوالے سے وفاقی انشورنس محتسب کے ادارے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئےکراچی پریس کلب میں وفاقی انشورنس محتسب کے تحت ایک روزہ آگہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا
کیمپ کے دوران اراکین کراچی پریس کلب اور ان کی فیملیز کے لئے ایک خصوصی میڈیا ڈیسک کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا ہے ،یہ ڈیسک صحافیوں کو لائف اور جنرل انشورنس کلیمز کی ہنگامی بنیادوں پر ادائیگی کا ضامن ہوگا۔
اس موقع پر وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر خاور جمیل اورادارے کے ڈی جی مبشر نعیم صدیقی بھی موجود تھے، ڈاکٹر خاور جمیل نے اپنے ادارے کی تین سالہ کارکردگی کے حوالے سے میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دی۔
صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد، خزانچی احتشام سعید قریشی ،ممبر گورننگ باڈی شمس کیریو، کفیل الدین فیضان ،رائو افنان اور دیگر سینئر اراکین نے ڈاکٹر خاور جمیل اور مبشر نعیم صدیقی کو سندھی اجرک اور ٹوپی کے روایتی تحائف پیش کئے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔