کراچی (50 نیوز الرٹ) صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایت پر بلدیہ اعلی کیماڑی میں حالیہ نو منتخب بلدیاتی نمائندوں اور بلدیہ کیماڑی کے افسران کے درمیان ایک اہم تعارفی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کے معاؤن خصوصی محمد آصف خان ' ایڈ منسٹریٹر ڈی ایم سی کیماڑی پیر شوکت علی شاہ'میونسپل کمشنر کیماڑی سالک احمد بھٹو اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔
نو منتخب یونین کونسلز کے چئیرمین' وائس چئیرمین کے مابین ڈسٹرکٹ کیماڑی کے بلدیاتی امور اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سےگفتگو ہو ئی۔
بلدیہ اعلی کیماڑی کے افسران نے یونین کونسلز کے چئیرمینز اور وائس چیئرمینز کو منتخب ھونے پر مبارکباد دی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ھم آنے والے نمائندوں کے ساتھ بلدیاتی امور پر بھرپور تعاؤن کرینگے اور ان کے پیش کردہ مسائل جو ھمارے اور ملازمین کے متعلق ھے اسے دور کرنے کی کوشش کرینگے۔
اس موقع پر سندھ حکومت سے درخواست کی کہ دوسرے ڈسٹرکٹ کی طرح بلدیہ اعلی کیماڑی کو بھی خصوصی گرانٹ دی جاۓ اور ملازمین کی تنخواہ کے سلسلے میں او زی ٹی کی مد میں اضافہ کیا جاۓتاکہ نئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ کام کو بہتر طریقوں سے چلایا جاۓ اور عوامی مسائل ان کے منتخب لوگوں کے ذریعے حل ہو سکیں۔ اور بلدیہ کیماڑی کی تمام یونین کونسل کو مساوی حقوق حاصل رہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔