ٹک ٹاک نے 2022ء کی چوتھی سہ ماہی کے لیے اپنی نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کردی
مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم ٹک ٹاک ٹاک(TikTok) نے سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی (اکتوبر-دسمبر2022ء) کے لیے اپنی نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ یہ رپورٹ پلیٹ فارم پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے ٹک ٹاک(TikTok) کے کثیرالجہتی نقطہ نظر سے وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔علاوہ ازیں، یہ رپورٹ کام کے دوران محفوظ اور خوش آئندرہنے کے لیے جوابدہی کے ذریعے اعتماد کے حصول کے لیے پلیٹ فارم کے جاری عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران، عالمی سطح پر، 85,680,819 ویڈیوز حذف کی گئیں جوٹک ٹاک(TikTok) پر اپ لوڈکی جانے والی تمام ویڈیوز کا تقریباً 0.6فیصد ہے۔ خود کار طریقے سے کل 46,836,047 ویڈیوز کو حذف کی گئیں جبکہ 5,477,549ویڈیوز کو بحال کیا گیا۔
صرف پاکستان میں سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی میں، کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر12,628,267 ویڈیوز حذف کی گئیں۔ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کو حذف کرنے کے علاوہ پلیٹ فارم نے سپیم(spam) قرار پانے والے اکاؤنٹس اور اْن کے ذریعے پوسٹ کی گئیں سپیم(spam) ویڈیوز بھی حذف کیں۔پلیٹ فارم نے خود کار طریقے سے سپیم(spam) اکاؤنٹس کو بننے سے روکنے کے لیے فعال اقدامات کیے۔
مذکورہ سہ ماہی کے دوران، پاکستان میں، 89.7 فیصدویڈیوز کسی صارف کی جانب سے دیکھے جانے سے پہلے حذف کی گئیں جبکہ 95.5 فیصد ایسی ویڈیوز ایک دن کے اندر حذف کی گئیں۔سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران فعال رہتے ہوئے حذف کی جانے والی ویڈیوز کی شرح 98.8 فیصد تھی۔
اس کے علاوہ، عالمی سطح پر، 17,877,316ایسے اکاونٹس بھی حذف کیے گئے جن کے بنانے والوں پر 13 برس سے کم عمر ہونے کا شبہ تھا۔مزید یہ کہ 54,453,610 ایسی ویڈیوز بھی حذف کی گئیں جن کا تعلق جعلی اکاؤنٹس سے تھا۔
ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز ایک ایسے تجربے کو فروغ دینے کے لیے تیار کی گئیں ہیں جو تحفظ، شمولیت اور مستند ہونے کو ترجیح دیتا ہے۔ ٹک ٹاک کی پالیسیاں ہر شخص پر اور تمام اقسام کے مواد پر لاگو ہوتی ہیں اور اپنے نفاذ کے حوالے سے مستقل اورمساوی طور پر نافذ رہنے کی کوشش کرتی ہیں۔
ٹک ٹاک پلیٹ فارم کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کے مرتکب مواد کی شناخت کرنے، جائزہ لینے اور مناسب کارروائی کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور انسانوں کا یکساں استعمال کرتاہے۔سہ ماہی کمیونٹی انگیجمنٹ رپورٹ پلیٹ فارم سے حذف کیے گئے مواد اور اکاؤنٹس کے حجم اور نوعیت کے بارے میں بصیرت فراہم کرتی ہے۔ سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی کی مکمل رپورٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ٹک ٹاک کے ٹرانسپیرنسی سینٹر کا وزٹ کیجیے۔