لاہور ( ویب ڈیسک) وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے کہا کہ قید میں کئی قیدیوں سے گپ شپ رہی اور کئی قیدیوں کو نشہ چھوڑنے پر لیکچر دیے۔
لاہور کی عدالت کے باہر ڈی آئی خان کے صحافی نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ آپ کے بال کس نے کاٹے؟
اس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں نے خود بال کٹوائے ہیں لیکن حجام اچھا نہیں تھا، بغیر شیشے کے بال کیسے کٹے اندازہ بھی نہیں ہوا، طاقت بالوں میں نہیں بلکہ ایمان میں ہوتی ہے۔
دوران حراست علی امین کے لمبے بال کٹنے پر بھائیوں نے بھی اظہار یکجہتی میں بال کٹوا دیے
صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ داڑھی رکھنے کے بعد جے یو آئی میں شامل ہونگے؟ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ 15 دن قید میں رہا ہوں لیکن میرا دماغ خراب نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ قید میں کئی قیدیوں سے گپ شپ رہی ہے، میں نے کئی قیدیوں کو نشہ چھوڑنے پر لیکچر دیے، زندگی کا نشہ مزیدار ہوتا ہے منشیات کا نشہ نہیں کرنا چاہیے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔