ہفتہ، 22 اپریل، 2023

عیدالفطر پر صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو مبارکباد

0 Comments







     


       



           اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف نے عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد کا   پیغام دیا ہے۔



عیدالفطر کے موقع پر قوم کو اپنے خصوصی  پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ ملک کو درپیش موجودہ حالات سے نکلنے کیلئے درگزر کرنے کی ضرورت ہے، آج ہم لوگوں کو معاف کرنے کو تیار نہیں۔



انہوں نے کہا کہ قوم سے اپیل ہے کہ گروہی، مذہبی اور سیاسی اختلافات کو نفرت انگیزی کا ذریعہ نہ بننے دیں۔


وزیراعظم شہبازشریف نے عیدالفطر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اتحادی حکومت کی مسلسل کوشش رہی ہے کہ معاشی مشکلات کا کم سے کم بوجھ عوام پرڈالا جائے، اللہ تعالیٰ ہمیں ان آزمائشوں سے نجات عطا فرمائے گا۔



ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کو پاکستان کی بہتری کی تعمیری سوچ، یکسوئی اور مسلسل محنت سے کھوئی ہوئی منزل تک پہنچنا ہے۔


0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔