کابل ( 50 نیوز الرٹ) افغانستان کے کئی صوبوں میں گزشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیلاب کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان برائے وزارت آفات شفیع اللہ رحیمی کا کہنا ہے کہ سیلاب اور طغیانی سے لگمان، پکتیا، دائی کنڈی، خوست، ننگرہار، میدان وردک، قندھار، باغلان اور گور صوبے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
13 لوگوں کی ہلاکت اور 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، شفیع اللہ رحیمی نے کہا کہ کچھ علاقوں میں سڑکیں اور پانی کا نظام تباہ ہو گیا ہے۔
تین ہزار ایکڑ سے زائد زرعی اراضی اور 56 مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔شفیع اللہ رحیمی
افغانستان میں گزشتہ کئی سالوں سے جاری تنازعات کے ماحول کی وجہ سے پورے ملک میں بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنے میں ناکامی قدرتی واقعات کے اثرات کو بڑھاتی ہے اور جانی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ترجمان
افغانستان جو حالیہ برسوں کے شدید ترین موسم سرما سے گزرا ہے میں تقریباً 180 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
علاوہ ازیں ، گرمیوں کے مہینے جیسے جیسے قریب آتے ہیں، شمالی اور اندرون ملک کے بلند پہاڑوں پر پگھلنے والی برف بارشوں کے پانی میں شامل ہونے کے بعد سیلاب اور طغیانی میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔